14/March/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے 2 شدت پسند ہلاک

👁️ 61 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے 2 شدت پسند ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے 2 شدت پسند ہلاک

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گنڈا پور گروپ کے درمیان جھڑپ میں 2 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس دوران شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں 2 عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والے شدت پسند سیکیورٹی فورسز اور مقامی افراد پر حملوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ممکنہ سہولت کاروں اور شدت پسندوں کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C