ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس کیمپ پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک
👁️ 46 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس کیمپ پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس کیمپ پر جدید ہتھیار اور دستی بم سے حملہ کردیا جس میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں نے ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جدید ترین ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں پولیس اہلکار کے ہلاک ہوگیا جن کی شناخت شیر عالم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس کیمپ میں 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جبکہ تھانوں سے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔
علاوہ ازیں مسافروں کو یارک ٹول پلازہ کی طرف سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران اور امریکا کے تنازع کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں، اقوام متحدہ
22/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9163 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5239 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C