ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کیپٹن سمیت 3 اہلکار ہلاک، 10 شدت پسند مارے گئے
👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کیپٹن سمیت 3 اہلکار ہلاک، 10 شدت پسند مارے گئے
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے کڑی ملنگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان گنڈاپور گروپ کے 10 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس دوران شدت پسندوں نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایس جی کمانڈو پاوندہ بٹالین کے کیپٹن حسنین جٹ سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسند تخریب کاری کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C