ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، ایس ایچ او محفوظ رہے
👁️ 63 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، ایس ایچ او محفوظ رہے
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودہوان کے ایس ایچ او قاسم خان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہو گئے، تاہم ایس ایچ او محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ موسیٰ زئی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل جاوید عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک راہ گیر بھی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او قاسم خان عدالت پیشی کے لیے اہلکاروں کے ہمراہ جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایس ایچ او محفوظ رہے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C