ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار اور دو دہشت گرد ہلاک
👁️ 204 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر شدت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار اور دو دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس کی موبائل وین کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک اہلکار محفوظ رہا۔ پولیس کے جواب میں کی گئی کارروائی کے دوران دو حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 50 کلومیٹر دور پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے پاس پیش آیا جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک محفوظ رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پنیالہ پولیس کی ایک گاڑی کے قریب ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک اے ایس آئی گل عالم، ایک سپاہی رفیق اور ڈرائیور سخی جان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سپاہی آزاد شاہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلعی پولیس افسر صاحبزادہ سجاد جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئے، جبکہ موقع پر موجود پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی، جس کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دیگر دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، اور پولیس کا سرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے خون کا بدلہ فوری لیا گیا اور دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ہلاک ہونے والے پولیں اہلکاروں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان شامل ہیں جن کے لواحقین سے وفاقی وزیرِ داخلہ نے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پولیس کے جوان کم وسائل کے باوجود فرنٹ لائن پر دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔‘
خیبر پختونخوا میں تشدد کے حالیہ واقعات کی لہر میں پنیالہ کا علاقہ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں سے محفوظ تھا جبکہ جرائم کے واقعات یہاں پیش آتے رہے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف پایا جاتا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ یہ حملہ پنیالہ کے جنوب میں پہاڑ پور کی جانب جانے والے راستے پر ہوا ہے جہاں ریت کی ٹیلے ہیں۔
ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ حملہ آوروں نے دھماکے بعد پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
صوبے کے جنوبی علاقے میں تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ کے اسسٹسٹ کمشنر کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں اسسٹسنٹ کمشنر، دو پولیس اہلکار اور ایک شہری سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔
اس سے ایک روز قبل بنوں کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا جب وہ ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C