ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کے سرچ آپریشن میں اغوا کیے گئے 14 مزدور بازیاب
👁️ 188 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کے سرچ آپریشن میں اغوا کیے گئے 14 مزدور بازیاب
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑپور میں مزدوروں کے اغوا کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران اغوا کیے گئے تمام 14 مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ سیدووالی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اغوا کاروں نے مزدوروں کو اغوا کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران اغوا کاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ کی نگرانی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں تمام مغوی مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن مزید وسیع کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے ایس پی پہاڑپور، ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD)، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور تمام شریک پولیس ٹیموں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C