ڈیرہ بگٹی سےکھلاڑیوں کا اغوا: بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی سےکھلاڑیوں کا اغوا: بلوچ لبریشن ٹائیگرز نے ذمہ داری قبول کرلی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) پاکستان کے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بقول کھلاڑی اغوا کرنے والے دہشت گرد ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ کچھ ذرائع کے مطابق اغوا کی یہ واردات سیاسی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے سبی جاتے ہوئے اغوا کر لیے جانے والے چھ مقامی فٹ بالرز کو ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔
مقامی صحافیوں کی جانب سے ڈی ڈبلیو کو دی گئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے دن سولہ کھلاڑی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ بگٹی سے ٹرائل دے کر آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینے کے لیے سبی جا رہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا تھا۔
حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو معلومات فراہم کرنے والے صحافیوں نے شناخت مخفی رکھنے کی درخواست کی ہے۔
بی ایل ٹی نے ذمہ داری قبول کر لی
بلوچ لبریشن ٹائیگرز ( بی ایل ٹی) نے ان کھلاڑیوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کو اس لیے اغوا نہیں کیا گیا کہ یہ فٹ بال کے کھلاڑی ہیں۔
اس تنظیم کے مطابق یہ لوگ کھلاڑیوں کے روپ میں ملکی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے مخبری کرتے تھے۔
ایک مقامی صحافی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کہ شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اغوا کار گاڑی میں سوار سولہ میں سے چھ کھلاڑیوں کو شناخت کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ مغوی کھلاڑیوں کا تعلق ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے ہے۔
مخصوص کھلاڑیوں کو ہی کیوں اغواء کیا گیا؟
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اغوا کی یہ واردات برہمداغ اور سرفراز بگٹی کی جماعتوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔
اغوا کیے گئے یہ چھ کھلاڑی ماضی براہمداغ بگٹی کی علیحدگی پسند تنظیم بلوچ ریپبلیکن پارٹی (بی آر پی) سسے وابستہ تھے۔ کچھ عرصہ قبل ہی ان نوجوانوں نے بی آر پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے سامنے ہتھیار پھینک دیے تھے۔
بازیابی سے متعلق اس صحافی نے ڈی ڈبلیو کو یہ بھی بتایا کہ اغوا ہونے والے ایک کھلاڑی کے والد نے کہا ہے کہ اغوا کاروں کی جانب سے جرگہ بلانے کا کہا گیا ہے اور جرگہ تشکیل بھی دیا جارہا ہے۔
کھلاڑیوں کو بازیاب کروانے کیلئے آپریشن جاری
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اغوا کرنے والے دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بازیاب کروانے کے لیے فرنٹئیر کور بلوچستان نے علاقے کی ناکہ بندی بھی کی ہے اور آپریشن بھی کر رہی ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے ایک صحافی نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا ہے کہ پولیس نے اس کیس کی تفتیش کے دوران تیرہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
سوئی میں کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے ریلی
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی شہزادہ ذوالفقار نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کھلاڑیوں کے اغوا کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
سوئی میں ضلعی چیئرمین غلام نبی کی قیادت میں احتجاج بھی کیا گیا، جس میں مظاہرین نے کھلاڑیوں کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا اور بلوچ ریپبلیکن پارٹی (بی آر اے) کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5215 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C