ڈیرہ بگٹی: ہوٹل پر دستی بم حملہ، چبدر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی: ہوٹل پر دستی بم حملہ، چبدر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی
ڈیرہ بگٹی (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہوٹل پر دستی بم سے حملہ دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ چبدر میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے دو بھائی حفیظ اللہ اور عبداللہ ولد علی محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق زخمیوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے اور اطراف کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر زوہیب الحسن نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ مزید تفتیش کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C