23/March/2025

ڈیرہ غازی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

👁️ 57 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ غازی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک

ڈی جی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی کاظمی کے مطابق جھنگی کے علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ فائر کیے، جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعے کے بعد مزید پولیس نفری طلب کرلی گئی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C