ڈی این اے ٹیسٹ پر خاتون کو بیلجیئم کی ’’شہزادی‘‘ بنا دیا گیا
👁️ 81 بار دیکھا گیا
ڈی این اے ٹیسٹ پر خاتون کو بیلجیئم کی ’’شہزادی‘‘ بنا دیا گیا
برسلز (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) بیلجیئم کی عدالت نے 52 سالہ خاتون کو ملک کے بادشاہ کے ساتھ ڈی این اے میچ ہونے پر شہزادی کا درجہ دیدیا جس کے بعد انہیں پرنسس آف بیلجیئم پکارا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کی مصورہ 52 سالہ ایلفائن بوئیل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ وہ ملک کے سابق بادشاہ البرٹ دوم کی بیٹی ہیں لیکن وہ انہیں تسلیم نہیں کرتے۔ اس لیے معزز عدالت مجھے میرا حق اور وہ تمام اعزازات دلائے جو دیگر شہزادوں اور شہزادیوں کو حاصل ہیں
Daughter of Belgium's former king wins long battle to become princess https://t.co/ntptbEOl4m pic.twitter.com/u8Ic14ts15
— Reuters (@Reuters) October 1, 2020
عدالت نے خاتون کے دعویٰ پر مقدمے کی سماعت کی اور خاتون کا ڈی این اے کرانے کا حکم دیا جو کہ بادشاہ البرٹ دوم سے میچ کرگیا جس پر عدالت نے خاتون کو بادشاہ کی بیٹی تسلیم کرتے ہوئے انہیں شہزادی کے اعزاز سے نوازا اور تمام اعزازات و مراعات بھی دینے کا حکم دیا جب کہ بادشاہ کو مقدمے میں آنے والے اخراجات بھی خاتون کو ادا کرنا ہوں گے۔
ایلفائن بوئیل کے بارے میں 1990 سے ہی یہ بات سامنے آرہی تھی کہ وہ بادشاہ کی بیٹی ہیں تاہم پہلی بار عدالت نے ڈی این اے کا حکم دیا. بادشاہ کی جانب سے ڈی این اے ٹیسٹ سے انکار پر عدالت نے ان پر روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار 800 ڈالر جرمانہ عائد کیا جس کے بعد بادشاہ نے خاتون کو بیٹی تسلیم کرلیا تھا۔
83 سالہ البرٹ دوم 1993 سے 2013 تک بیلجیئم کے بادشاہ رہے اور پھر اپنے بیٹے شہزادہ فلپ کو یہ ذمہ داری سونپ دی تھی۔ ان کی اہلیہ ملکہ پاؤلا نے اپنی بائیوگرافی میں بادشاہ دوم کی ایک اور خااتون سے بیٹی ہونے کا تذکرہ پہلی بار 1999 میں کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C