کابل حملے میں ہمارے پانچ شہری زخمی ہوئے، چین
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کابل حملے میں ہمارے پانچ شہری زخمی ہوئے، چین
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش نے افغان دارالحکومت کابل کے ایک ہوٹل میں ہونے والے منظم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ اس حملے میں اس کے پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد دہشت گرد گروہ ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کی علاقائی شاخ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ یہ بات نہایت اہم ہے کہ گزشتہ برس کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ‘اسلامک اسٹیٹ‘ افغانستان میں متعدد دہشت گردانہ حملے کر چکی ہے۔ دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں اس کے پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔
‘اسلامک اسٹیٹ‘ نے ٹیلی گرام چینل پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اس کے دو ارکان نے اس ہوٹل کو نشانہ بنایا کیوں کہ یہ سفارت کاروں کی میزبانی کا حامل تھا اور ”کمیونسٹ چین‘ کی ملکیت تھا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بستے اس ہوٹل میں اڑائے، جو ان حملہ آوروں کے پہنچنے سے قبل ہی ہوٹل پہنچائے جا چکے تھے۔ ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کی جانب سے ان دعووں کا تاہم کوئی ثبوت نہیں دیا گیا تھا۔
اس حملے میں جانی نقصان سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ طالبان کے مطابق اس واقعے میں ملوث تین حملہ آور ہلاک ہوئے جب کہ ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے مطابق اس کے دو جنگجو اس واقعے میں شامل تھے۔ ‘اسلامک اسٹیٹ‘ نے دونوں حملہ آوروں کے نام اور تصاویر بھی جاری کی ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق دو غیرملکی رہائشیوں نے ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں، جس کی وجہ سے زخمی ہوئے۔ ادھر کابل کے ایمرجنسی ہسپتال نے بتایا ہے کہ وہاں اکیس افراد کو منتقل کیا گیا، جن میں تین ہلاک شدگان بھی شامل تھے۔
پیر کے روز کابل کے مرکز میں واقع دس منزلہ لوگان ہوٹل میں داخل ہو کر فائرنگ کرنے والے تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ جان بچانے کے لیے ہوٹل کی کھڑکیوں سے کودنے والے دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اس عمارت سے دھوائیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے جب کہ مقامی افراد کے مطابق انہیں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
کابل کے شہرنو کے علاقے میں ہوئے اس حملے کے بعد طالبان فورسز نے جائے واقعہ کی جانب جانے والے تمام راستے بلاک کر دیے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی۔ طالبان کے مقرر کردہ کابل کے پولیس سربراہ کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ یہ حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جب کہ اس کے بعد ہوٹل میں کلین اپ آپریشن بھی کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C