کابل میں مسجد پر دستی بم حملہ، 11 افراد زخمی
👁️ 99 بار دیکھا گیا
کابل میں مسجد پر دستی بم حملہ، 11 افراد زخمی
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دستی بم کے دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق نمازیوں کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران عصر کی نماز ادا کیے جانے کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا۔
#UPDATE – At least 11 wounded in "hand grenade" attack at Kabul's Pul-e Kheshti #mosque, EMERGENCY NGO hospital said.#Kabulblast https://t.co/foN8oY0Nao
— Hesamuddin (@hhesam_) April 6, 2022
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے عوامی اہداف پر حملوں میں بڑی حد تک کمی آئی لیکن عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش) ملک بھر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
نمازی محمد یٰسین نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پل خستی مسجد کے اندر دستی بم پھینکا گیا اور جائے وقوع سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے اس دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن آئی ایس۔خراسان گروپ کابل اور دیگر شہروں میں حالیہ حملوں میں ملوث رہی ہے۔
افغان حکام کا اصرار ہے کہ ان کی افواج نے آئی ایس کو شکست دی ہے، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اس وقت ملک پر بر سر اقتدار سخت گیر طالبان کے لیے ایک اہم سیکیورٹی چیلنج ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال 22 جنوری کو بھی افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں شیعہ اقلیتی برادری ہزارہ کے اکثریتی علاقے میں منی بس میں بم دھماکے سے 4 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ رواں سال 11 جنوری کو بھی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے سے 9 بچے ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے تھے۔
ننگرہار میں طالبان کے گورنر نے بتایا تھا کہ پاکستان کی سرحد کے قریبی مشرقی صوبے کے علاقے میں ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 10 دسمبر کو بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلع دشت برچی کے قریب دو الگ الگ بم دھماکوں میں دو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان سید خوستی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ کابل کے ضلع دشت برچی میں منی بس پر بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ‘دو شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں’۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران کا کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C