کابل : نجی تعلیمی ادارے کے سامنے دھماکہ ، طلبہ سمیت 30 افراد زخمی
👁️ 97 بار دیکھا گیا
کابل : نجی تعلیمی ادارے کے سامنے دھماکہ ، طلبہ سمیت 30 افراد زخمی
کابل(ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے دشتِ برچی میں ایک تعلیمی ادارے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد طالبات کی بتائی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا پیر کی شام تقریباً ساڑھے 4 بجے شہرک مهدیہ میں واقع شمع ہدایت اسکول اور نجی تعلیمی مرکز کے سامنے ہوا۔ دھماکے کے بعد متعدد طلبہ و طالبات زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر طالبات شامل ہیں جو تعلیمی ادارے سے باہر نکل رہی تھیں۔ متاثرین کو علاج کے لیے استقلال، عالمی اور ایمرجنسی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد کم بتائی گئی تھی، تاہم بعد ازاں مقامی ذرائع نے تعداد تقریباً 30 تک پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
تاحال دھماکے کی نوعیت، اس کے محرکات اور ذمہ داروں سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔
دشتِ برچی میں ماضی میں بھی متعدد دھماکے اور حملے ہوچکے ہیں، جن میں عام شہریوں اور خصوصاً تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: اسد حکومت کے خاتمے کے بعد بدامنی کا سلسلہ جاری ،اب تک 10 ہزار 409 شہری ہلاک
18/August/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
عراق:کرکوک میں فضائیہ کی کارروائی، داعش کے ٹھکانے میں موجود تمام دہشتگرد ہلاک
18/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
میانمار میں کنگ پان گاؤں پر فضائی حملہ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
17/August/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بدخشان : طالبان کے ڈپٹی پولیس کمانڈر کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ
17/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کابل : نجی تعلیمی ادارے کے سامنے دھماکہ ، طلبہ سمیت 30 افراد زخمی
17/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
زیارت حملے کی عدالتی تحقیقات شروع، 31 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی وجوہات کا جائزہ
17/August/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26230 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15479 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11769 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9056 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7347 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4985 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C