کانگو میں فوج اور ایم 23 باغیوں کے مابین لڑائی دوبارہ شروع ہوگئی
👁️ 47 بار دیکھا گیا
کانگو میں فوج اور ایم 23 باغیوں کے مابین لڑائی دوبارہ شروع ہوگئی
کنشاسا (ڈیلی اردو) عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے شمال مشرقی علاقے میں فوج اور 23 مارچ تحریک (ایم 23) سے تعلق رکھنے والیباغیوں کے مابین پیر کی صبح دوبارہ لڑائی شروع ہو گئی ہے۔
شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما میں عوامی جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج(ایف اے آر ڈی سی) کے ترجمان کرنل نڈجائیک کائیکو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی صبح صوبہ شمالی کیوو کے خطیروتشورو میں واقع علاقے ایشانگی میں ایم 23 سے تعلق رکھنے والے دشمنوں اور اسکی اتحادیوں نے عوامی جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج پر فائرنگ شروع کر دی۔
ایم 23 کے رہنماں میں سے ایک بیرٹرانڈ بیسیموا نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر کہا کہ ایف اے آر ڈی سی نے ایم 23 کے ٹھکانوں پرحملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سفارشات کو سبوتاڑ کرنے کی نیت سے کیا، ان سفارشات کے تحت کانگو کے حکام اور کئی مسلح گروہوں کو اکٹھا کر کے پرامن حل تلاش کرنے کیلئے جاری نیروبی مذاکرات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں گزشتہ اتوار کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈی آر سی کے صدر فلیکس تشیکیڈی نے پہلی بار کھل کر روانڈا کی حکومت پر ایم 23 باغیوں کی کانگو کی سرزمین پر حالیہ کارروائیوں میں حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C