کراچی: جنگی جہاز پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
👁️ 76 بار دیکھا گیا
کراچی: جنگی جہاز پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
کراچی (ڈیلی اردو) چین کے تیار شدہ دو بحری جنگی جہاز پی این ایس شاہجہان اور پی این ایس ٹیپو سلطان پاک بحریہ کے بیٹے میں شامل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی این ایس شاہجہان کراچی پہنچ چکا، پی این ایس ٹیپو سلطان چند روز میں کراچی پہنچ رہا ہے. طغرل کلاس جنگی جہازوں پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہو گی۔
پاک جین دوستی اور دوطرفہ دفاعی تعاون میں وسعت کی کلیدی مثال پاک بحریہ کے بیڑے میں مزید دو 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت آئندہ ماہ متوقع ہے. دونوں 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت سے چین سے 4 جہازوں کا حصول مکمل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جنگی جہاز 134 میٹر لمبے، 4 ہزار ٹن وزنی، 27 ناٹس رفتار کے حامل کلیدی اضافہ ہیں، میزائلز کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث طغرل کلاس جنگی جہاز دشمن کے خلاف انتہائی مہلک ہیں۔
طغرل کلاس جنگی جہاز سطح سے سطح اور فضاء میں مار کرنے والے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہیں۔ جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام سے کثیرالجہتی خطرات سے بیکوقت نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان صلاحیتوں کے باعث جنگی جہاز اہداف کو سطح، فضاء، زیر آب، زمین پر تباہ کر سکتے ہیں۔
پاک بحریہ کے طغرل کلاس 054 ایلفاء پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس جدید ریڈارز، سونار، سینیسرز، ہیلی کاپٹر ہنگر سے لیس ہیں، پی این ایس طغرل اور تیمور قبل ازیں 2021ء اور 2022ء میں پاک بحریہ کا حصہ بنے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C