کراچی سے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد
👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی سے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے شاہ لطیف میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
https://twitter.com/PoliceMediaCell/status/1545500659931574272?t=tf0-X9tfslQgA2GrRtK4AQ&s=19
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد محمد نعیم عرف عادل اور محمد شکیل عرف وقاص آپس میں بھائی ہیں، ملزمان سے اسلحہ، گرینیڈ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے دہشت گردی کی تربیت کیلئے افغانستان بھیجنے کا انکشاف کیا جبکہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنو تشکیل کی کوشش کر رہےتھے، دونوں دہشت گرد داعش پاکستان کے اہم کمانڈرز رضوان بروہی اور عدنان عرف عمار کے سالے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے داعش سمیت دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے رابطے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C