کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 276 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سندھ رینجرز نے کنواری کالونی، منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زید اللہ، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں، جو خارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل کے قریبی ساتھی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبر شمس القیوم عرف زاویل کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد زاویل بھتہ وصولی کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کرتا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد نور زادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اور دہشت گرد عثمان کا بھائی عمر خطاب بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب کارندے تھے، جو پہلے مارے جا چکے ہیں۔
مزید برآں، دہشت گرد زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو بھی مطلوب تھا۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C