کراچی: معروف خطیب اور مفسرِ قرآن علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے
👁️ 27 بار دیکھا گیا
کراچی: معروف خطیب اور مفسرِ قرآن علامہ طالب جوہری انتقال کرگئے
کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے معروف عالمِ دین اور مفسرِ قرآن علامہ طالب جوہری کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔
پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی کے مطابق ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مولانا طالب جوہری کچھ روز سے علیل تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
علامہ طالب جوہری شاعر، ذاکر، مورخ اور فلسفی تھے۔ انھوں نے قرآن کی تفیسر سمیت شاعری اور مذہب پر کتابیں بھی تحریر کی تھیں۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔
علامہ طالب کئی برسوں تک پی ٹی وی پر بطور ذاکر واقعہ کربلا کی یاد میں خصوصی مجالس ’شامِ غریباں‘ پڑھا کرتے تھے۔ وہ اپنے انداز خطابت کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی معروف تھے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ادھر سوشل میڈیا پر بھی صارفین انھیں اپنے انداز میں یاد کر رہے ہیں۔
صحافی وجاہت کاظمی کا کہنا ہے کہ ’ یہ ایک افسوس ناک خبر ہے۔ وہ ایک عظیم سکالر تھے۔ میں انھیں بچپن سے دیکھتا اور سنتا آیا ہوں۔‘
Allama Talib Johri passed away. A very very sad news. He was an amazing scholar. Grew up watching and listening him. An irreplaceable loss – #TalibJohri #AllamaTalibJohri
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) June 21, 2020
ایک صارف ایاز جوئیہ نے ٹویٹ کیا کہ ’ہمارا تعلق سنی گھرانے سے ہے، لیکن یاد نہیں کہ پاکستان میں رہتے ہوئے شاید ہی کوئی ایسا دس محرم گزارا ہو جس میں علامہ طالب جوہری کی پڑھی گئی شام غریباں نہ سنی ہو۔ صرف ہمارا ہی گھر نہیں بلکہ ہمارا سارا خاندان علامہ طالب جوہری کے انداز بیاں کا قائل تھا۔ علم کا ایک باب ختم ہوا۔‘
My Family being sunni, only listen to him during Muharaam on PTV. He worked tirelessly to unite ummah. May Allah grant him higher rank in Jannah!#AllamaTalibJohri
— Ayaz (@A_y_a_z_Joiya) June 21, 2020
علی سلمان علوی کے مطابق علامہ طالب جوہری ’نفیس انسان ہونے کے ساتھ ساتھ خطابت کے ماہر تھے۔ وہ علم حاصل کرنے کا ذریعہ تھے۔‘
There will never be another Talib Johri again. A learned scholar, a par excellence orator, a gentle soul and an institution in himself. #AllamaTalibJohri, you’ll be dearly missed. pic.twitter.com/dRmm9VVFK4
— Ali Salman Alvi (@alisalmanalvi) June 21, 2020
ملک میں انسانی حقوق کے کارکن کپل دیو نے کہا کہ ’میں ایک سندھی ہندو ہوں لیکن اس کے باوجود (ہر سال) محرم (کے جلوس) میں احترام کے ساتھ حصہ لیتا ہوں۔ میں پی ٹی وی پر (پروگرام) شامِ غریباں میں علامہ طالب جوہری کا خطاب دیکھا کرتا تھا۔‘
Being a #Sindhi #Hindu I always observe #Muharram with utmost respect. I used to listen Shaam-i-Ghareeban address by #AllamaTalibJohri on @PTVNewsOfficial. His arguments, delivery of speech, & logic were amazing. Shaam-i-Ghareeban will be no more same without Allama sb. #RIP pic.twitter.com/HI4rFwzANN
— Kapil Dev کپل دیو (@KDSindhi) June 22, 2020
اسی طرح سنی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے کئی صارفین نے یہ تسلیم کیا کہ وہ صرف انھیں محرم میں سنا کرتے تھے۔ ’میرا خاندان سنی ہے لیکن ہم (علامہ جوہری) کو پی ٹی وی پر دیکھا کرتے تھے۔ انھوں نے امت کو متحد کرنے کی بہت کوشش کی۔‘
کالم نگار عاصمہ شرازی کہتی ہیں کہ ’آپ علم کا سمندر تھے اور مدینتہ العلم (ص) اور باب العلم (ع) کو آپ پر ناز۔ آپ دلیل، بیان اور نطق کی علامت۔ شام غریباں آپ کے ساتھ منسوب سی ہوگئی تھی۔ بچپن سے اب تک ہر شیعہ سُنی گھر میں شام غریباں آپ کے بغیر ادھوری۔ کوئی اور طالب جوہری پھر نہیں آئیں گے۔‘
آپ علم کا سمندر تھے اور مدینتہ العلم (ص )اور باب العلم (ع)کو آپ پر ناز۔۔۔ آپ دلیل، بیان اور نطق کی علامت ۔۔ شام غریباں آپ کے ساتھ منسوب سی ہو گئی تھی۔ بچپن سے اب تک ہر شیعہ سُنی گھر میں شام غریباں آپ کے بغیر ادھوری۔کوئی اور طالب جوہری پھر نہیں آئیں گے۔#RIP #AllamaTalibJohri
— Asma Shirazi (@asmashirazi) June 21, 2020
سیاسی رہنماؤں نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ’علامہ طالب جوہری جیسے صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ایک علم کا ذخیرہ ہم سے جدا ہو گیا اور دنیا ایک بہترین مفسرِ قرآن سے محروم ہو گئی۔‘
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
"آپ نے گریہ کیا، مجلس تمام ہوگئی۔ اور اب تو دامن وقت میں گنجائش بھی نہیں۔ "
علامہ طالب جوہری جیسے صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں! اک علم کا ذخیرہ ہم سے جدا ہو گیا اور دنیا اک بہترین مفسرِ قرآن سے محروم ہو گئ!
انکے خانوادے سے تعزیت ???? pic.twitter.com/rXGzkPqVI8— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) June 21, 2020
حکمراں جماعت کے سینیٹر فیصل جاوید نے انتقال کرنے والے دونوں عالم دین مفتی نعیم اور علامہ جوہری کے لیے دعا پڑھی۔
May ALLAH rest their souls in peace and give enough strength to their families to cope with these huge losses – Mufti Muhammad Naeem sab & Allama Talib Johri sab #GreatScholars
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/aywAAIsVvI— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) June 21, 2020
کئی لوگوں کو آج بھی ان کا ادا کردہ جملہ ’تم نے گریہ کیا، مجلس تمام ہوئی اور اب تو دامن وقت میں گنجائش بھی نہیں‘ یاد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C