کراچی میں انتہا پسندوں کا حملہ، احمدی شہری لئیق احمد چیمہ تشدد سے ہلاک
👁️ 152 بار دیکھا گیا
کراچی میں انتہا پسندوں کا حملہ، احمدی شہری لئیق احمد چیمہ تشدد سے ہلاک
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی سٹریٹ پر احمدیوں کی ایک عبادت گاہ کے باہر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر تشدد سے ایک احمدی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
پریڈی تھانے کے ایس ڈی پی او محمد صفدر کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور تفتیش کے بعد پتہ چلے گا کہ تشدد میں کون ملوث تھا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا احمدی شہری مظاہرے کی ویڈیو بنا رہا تھا، جب اس پر حملہ کیا گیا۔ اہلکار کے مطابق اس وقت عبادت گاہ کے باہر تقریباً 200 مظاہرین موجود تھے جو شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔
جمعے کی دوپہر احمدیہ کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موبائل مارکیٹ صدر میں واقع احمدیہ ہال کے باہر ایک ہجوم جمع ہے، جس نے عبادت گاہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ بیان کے مطابق اندر تقریباً 40 احمدی عبادت کے لیے موجود تھے۔
بیان میں بتایا گیا کہ احمدی شہری لئیق احمد چیمہ کو مظاہرین نے اینٹوں اور ڈنڈوں سے مارا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5100 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C