کراچی میں ایس آئی یو اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، داعش کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 46 بار دیکھا گیا
کراچی میں ایس آئی یو اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، داعش کا دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
ایس آئی یو کے مطابق مبینہ دہشت گرد کی شناخت سکندر خان کے نام سے ہوئی ہے اور دہشت گرد سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 2019 سے پہلے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستگی کا اعتراف کیا، 2013 میں ملزم کراچی میں دہشتگردی سمیت متعدد مقدمات میں گرفتار ہوا تھا۔
ایس آئی یو حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مردان جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں سے وہ سزا کاٹنے کے بعد رہا ہوا، ملزم نے 2019 کے دوران بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹر سراج کو بھتے کی پرچی بھیجی، بھتہ نہ دینے پر ملزم سکندر خان نے ڈاکٹر سراج پر فائرنگ کی اور کلینک پر بم سے حملہ کیا۔
ایس آئی یو کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے کورنگی میں بھی شہری حلیم سے بھتہ طلب کیا تھا، ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں دہشتگردی سمیت بھتے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے جب کہ گرفتار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C