کراچی میں دستی بم حملہ، دو خواتین ہلاک، 6 افراد زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
کراچی میں دستی بم حملہ، دو خواتین ہلاک، 6 افراد زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے لیاری کی بہار کالونی میں دستی بم حملے میں ایک بچی اور خاتون ہلاک اور دیگر 6 راہگیر زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے کئی ماہ سے بند ایک دکان کے باہر ہینڈ گرینیڈ پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے اور بظاہر یہ بلاوجہ ہونے والا واقعہ ہے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم 35 سالہ رضیہ محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد راہگیر تھے اور انہیں ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی شناخت ذوہیب جاوید، خیراللہ، وانش دلیپ کمار، عتیقہ، عادل آدم اور احسان نبی کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی عتیقہ رات گئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
بعد ازاں سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر رفعت مختار راجا نے ایس ایس پی سٹی سے اس حملے کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے آگاہ کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن بہتر علاج فراہم کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C