کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار
👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال عمارت کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک عمارت میں دہشت گرد موجود تھے، خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ایک رکشہ عمارت کے گیٹ کے سامنے کھڑا کر رکھا تھا جس کے خفیہ خانوں میں بارودی مواد نصب تھا اور دہشتگرد مکمل طور پر کارروائی کے لیے تیار تھے۔
راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ نیکٹا کی جانب سے کچھ عرصہ قبل الرٹ جاری کیا گیا تھا، اور ہم کافی عرصے سے عمارت کی سرویلنس کر رہے تھے، پولیس مقابلے میں ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کی شناخت کا عمل اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کررہے ہیں، عمر شاہد کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دہشتگردوں کے قبضے سے 4 عدد کلاشنکوف، 4 عدد خودکش جیکٹس، 15 عدد دستی بم اور بارود سے بھرا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کس گروپ سے ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہا ہے کہ پچھلے 2 ہفتوں سے دہشت گردوں کی شہر میں موجودگی کی اطلاع تھی، حساس اداروں کی فراہم کردہ اطلاعات پر چھاپہ مارا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) نے مکان سے برآمد بارود سے بھرے رکشے کو ناکارہ بنادیا گیا، دہشتگردوں نے رکشے میں بال بیرنگ، نٹ بولٹ مختلف خانوں میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ نقصان زیادہ سے زیادہ ہو۔
جبکہ رکشے میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے، رکشے میں بال بیئرنگ اور نٹ بولٹس کو مختلف خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال عمارت کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C