08/August/2021

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے گودام سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم  کے گودام سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے گودام سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ رینجرز نے نیو کراچی میں ایک بند گودام پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بند گودام پر چھاپہ نیو کراچی کے سیکٹر فائیو ای میں مارا گیا، کارروائی کے دوران گودام سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا، برآمد کیے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 7 رائفلز، 6 رپیٹرز، 10 پستول، ایک ریوالور اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C