کراچی میں سی ٹی ڈی کا مقابلہ مشکوک، ہلاک افراد کے اہلخانہ کا احتجاج
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا مقابلہ مشکوک، ہلاک افراد کے اہلخانہ کا احتجاج
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیرا رزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ روز ایک کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ آج مقابلے میں مارے گئے نوجوانوں کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1635644301865811974?t=euPSP2KU6dqbGOeMNOExWQ&s=19
کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والے افراد کے اہلخانہ منظرعام پر آگئے۔
کراچی میں شارع فیصل پر فلاحی ادارے کے سرد خانے کے باہر اہل خانہ نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے گزشتہ روز منگھو پیر کے قریب ہونے والے سی ٹی ڈی مقابلے کو جعلی قرار دیا۔
گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کی اطلاع پر منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت اریاد اللہ اور عبدالوحید کے ناموں سے ہوئی جبکہ مارا جانے والا اریاد اللہ پولیس آفس پر حملے میں ملوث تھا۔
کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے گئے نوجوانوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ ہمارے دونوں بچوں کو پولیس نے جعلی مقابلے میں مارا، عبدالوحید نے مفتی کورس مکمل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق مارا گیا آریاد اللہ حافظ قرآن تھا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1635644971494801409?t=kRmKsKmCzM_LDstT9cL3jw&s=19
لواحقین نے شارع فیصل پر ریسکیو آفس کے باہر سڑک پر دھرنا دیا اور انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 5 افراد جان سے گئے تھے جبکہ 20 اہلکار زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 13 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26292 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15541 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11827 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9133 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7417 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5162 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C