کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد گرفتار
👁️ 56 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ط ع ش) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد بڑی کارروائی کے لئے گولیمار کے علاقے میں موجود ہیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 عدد پسٹل، ایک کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں کاظم علی شاہ عرف شاہ جی، محمد ثاقب اختر، عبدالرحمن عرف زبیر، عمیر عرف خلیل اور شہاب عرف چھوٹا عرف صفدر شامل ہیں۔
علی رضا کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کی 6 سے زائد وارداتیں کی ہیں۔ انہیں شہر کا امن و امان خراب کرنے کے لیے جیل میں قید کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد قاسم رشید اور وسیم بارودی ہدایت دیتے تھے کہ کس دن کسے قتل کرنا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں نے بتایا کہ حال ہی میں ٹارگٹ کلنگ کی 4 ٹیمیں بنائی گئیں ہیں، یہ چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کے رابطے میں نہیں ہیں۔ چاروں ٹیموں کو جیل سے ہدایت ملتی ہیں اور اس کے مطابق کارروائیاں کی جاتی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے افسر کا کہنا ہے کہ گروپ کے دہشت گرد موبائل فون سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرتے۔ ملزمان جس گھر میں ٹھہرے ہوئے تھے وہاں سے ایک ہٹ لسٹ بھی ملی ہے۔ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور فرقہ وارانہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے زیر حراست دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے گھیرا مزید تنگ کردیا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر جمیل نے پولیس پارٹی کو اچھی کارگردگی پر نقد انعام اور اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C