کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن گرفتار
👁️ 32 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹرارزم ڈیبارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں کامیاب کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بلال انیس عرف بلا ایم کیو ایم لندن کا تربیت یافتہ اور ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن تھا، جسے ساؤتھ افریقا سے آصف عبداللہ نامی دہشت گرد قتل اور دیگر وارداتوں کا حکم دیتا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے 2017 میں آصف عبداللہ کی ہدایت پر4 رکنی ٹیم تشکیل دی، جس میں رحیم، دانش، اویس اور رضوان عرف جوان شامل تھے۔
ملزم نے بتایا کہ اس نے ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے والی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سیکٹر انچارج عبدالحمید عرف ندیم موٹا کو ریکی کے بعد قتل کیا۔ اس قتل کے الزام میں دانش اور راشد 26 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بلال عبدالحمید قتل کیس میں مفرور ہے، اور پی ایس پی کے سیکٹرانچارج کے قتل پر لندن قیادت کی طرف سے آصف عبداللہ نے اسے انعام بھی بھیجا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم بلال نے 2014 میں اورنگی ٹاون میں بھی ایک شخص کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے، جب کہ یہ پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C