کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے البدر مجاہدین کا سابق کمانڈر ہلاک
👁️ 199 بار دیکھا گیا
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے البدر مجاہدین کا سابق کمانڈر ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سابق کالعدم تنظیم البدر مجاہدین کے کمانڈر اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سینیئر عہدیدار سید خالد رضا کو گولی مار کر ہلال کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کو ’ٹارگٹڈ حملہ‘ قرار دیا ہے۔
#Pakistan: Khalid Raza, Deputy Director of the Private School System, Vice Chairman of the Federation of Private Schools & “a former commander of al-Badr group” was shot dead by “bandits/robbers” in Gulistan-e-Johar area, Karachi. It is said that he led the group in J&K in 1990s. https://t.co/K0lZklAq78 pic.twitter.com/JJy22SgFgG
— ???? (@cozyduke_apt29) February 27, 2023
رپورٹ کے مطابق 55 سالہ سید خالد رضا کراچی ریجن میں دارِ ارقم اسکولز کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، وہ فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین بھی رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 7 میں ان کے گھر کے قریب پیش آیا، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ سید خالد رضا گھر سے باہر کھڑی اپنی گاڑی کی جانب آئے، اچانک موٹرسائیکل سوار حملہ آور وہاں نمودار ہوئے اور ان پر فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہو گئے۔
مقتول کو سر میں ایک گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور ان کے ہی انتظار میں تھے، ایس ایس پی نے کہا کہ ’یقینی طور پر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے‘۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) نے قبول کرلی۔
ترجمان سوڈھو سندھی نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ شب گلستان جوہر کراچی میں مذہبی انتہاپسند دہشتگرد تنظیم ” البدر ” کے کارندے اور پاکستانی ایجنسیوں کے آلہ کار خالد رضا کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ ایس آر اے سندھ میں پنجابیوں سمیت تمام غیر سندھی آبادکاروں کو خبردار کرتی ہے کہ “تمام غیر سندھی سندھ چھوڑ کر نکل جائیں”۔
سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ میں مذہبی انتہاپسندی، غیر سندھی آبادکاروں، سندھ دشمن منصوبوں، پاکستانی فورسز اور پنجاب جانے والی تمام سپلائی لائینز پر اپنے حملے جاری رکھے گی۔
ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1630130603369680898?t=lFeA9l3Lve1nspQJxBiAqQ&s=19
دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماہر تعلیم کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سربراہ کراچی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3659 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C