12/June/2021

کراچی: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

کراچی: پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لانڈھی سیکٹر 77 کا سابق یونٹ انچارج صغیر صدیقی لانڈھی میں پولیس موبائلوں پر حملوں میں ملوث ہے جس میں پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم رئیس ماما کی ٹیم میں شامل اور اس کا قریبی ساتھی ہے، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لانڈھی چھ نمبر پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم 2009ء سے 2016ء تک یونٹ انچارج رہا، ملزم قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا، ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C