کرم: افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان پھر جھڑپیں
👁️ 111 بار دیکھا گیا
کرم: افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان پھر جھڑپیں
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان اور پاکستان کو تقسیم کرنے والی ‘ڈیورنڈ لائن’ پر افغان طالبان اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
وائس آف امریکہ افغان سروس کے مطابق مقامی میڈیا نے جمعرات کی شب خوست صوبے کے کچھ سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کے بارے میں رپورٹ کیا ہے۔
کچھ طالبان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں رات ڈیڑھ بجے کے قریب شروع ہوئیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فورسز نے قبائلی ضلع کرم سے متصل صوبہ خوست کے ضلع علی شیر میں دابگی کے علاقے میں راکٹ داغے جس پر طالبان کی سرحدی فورسز نے جوابی فائر کیے۔ ان کے بقول یہ جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔
وائس آف امریکہ کے مطابق عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں صبح پانچ بجے تک جاری رہیں جس کی وجہ سے کچھ مقامی خاندانوں کو علاقہ بھی چھوڑنا پڑا۔
جھڑپوں کے دوران ہونے والے نقصان سے متعلق تاحال کوئی معلومات رپورٹ نہیں ہوئی ہے جب کہ پاکستان اور طالبان حکومت نے باضابطہ طور پر ان جھڑپوں کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستان اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور سرحد پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
گزشتہ ہفتے طالبان حکومت کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں ‘ڈیورنڈ لائن’ پر مختلف مقامات پر پاکستانی سرحدی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی تصدیق کی تھی۔
طالبان نے پاکستانی سرحدی فورسز کے خلاف کارروائیوں کو ‘جوابی آپریشن’ کا نام دیا تھا۔
یہ جھڑپیں پاکستان کی افغانستان میں ایک مبینہ فضائی کارروائی کے بعد ہوئی تھیں۔ اس واقعے میں طالبان حکومت کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 46 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان نے اس کارروائی کی باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔ لیکن سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
‘دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آ گیا ہے’
دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آ چکا ہے۔
جمعے کو نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چند دن پہلے سرحد پار سے پاکستان پر حملہ ہوا جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ “پاکستان میں ان کے گھس پیٹھیے موجود ہیں خاص طور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں” یہ موجود ہیں۔
ان کے بقول بلوچستان میں پاکستان کے خلاف مختلف قسم کی سازشیں بنی جا رہی ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ کون کون سے ممالک سے انہیں سپورٹ مل رہی ہے۔
افغانستان میں 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کے مغربی سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسلام آباد کا الزام ہے کہ کابل کے طالبان حکام عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور افغان سر زمین کو پاکستان پر حملے کے لیے استعمال ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔ طالبان حکومت ان الزام کی تردید کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9276 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C