کرم: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی
👁️ 85 بار دیکھا گیا
کرم: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو/اے ایف پی) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں ایک تازہ فرقہ وارانہ تصادم میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ اس فرقہ وارانہ خونریزی کے دوران ہونے والی تازہ ترین ہلاکتیں ہیں، جس نے اس ضلع کو کئی مہنیوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کرم میں سنی اور شیعہ قبائل کے مابین وقفے وقفے سے لڑائی جاری ہے۔ پہلے ایک نیم خود مختار علاقے یا قبائلی ایجنسی کی حیثیت رکھنے والا ضلع کرم سنی اور شیعہ فرقوں سے تعلق رکھنے والے قبائل کے درمیان خونریز تصادم کی تاریخ رکھتا ہے۔
اس وجہ سے گزشتہ برسوں کے دوران سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ کرم کی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سنیوں کا ایک قافلہ ہفتے کے روز نیم فوجی دستوں کی حفاظت میں سفر کر رہا تھا کہ وہ حملے کی زد میں آ گیا۔
اس اہلکار کا کہنا تھا، ”اس کے نتیجے میں، تین خواتین اور دو بچوں سمیت چودہ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں میں سے دو کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک کی شناخت کالعدم زینبیون بریگیڈ کے کمانڈر ارشاد حسین عرف قلندر کے طور پر کی گئی ہے۔
اس ہلکار نے مزید کہا کہ تازہ ترین حملے کے ”فرقہ وارانہ مقاصد‘‘ تھے، جنہوں نے اس ”خطے کو گزشتہ دو دہائیوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور جن کی وجہ سے ہر تنازعہ فرقہ وارانہ جہت اختیار کر لیتا ہے۔‘‘
خیال رہے کہ رواں برس جولائی اور ستمبر کے مہینوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں بھی درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھےاور پھر ایک جرگے یا قبائلی کونسل کی مداخلت کے بعد ہی یہ سلسلہ رکا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ حکام تازہ واقعے کے بعد بھی جنگ بندی کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب لوئر کرم کے علاقے بالش خیل میں نامعلوم دہشت گردوں نے بجلی کی مین سپلائی لائن پر فائرنگ کی جس سے تاریں ٹوٹ گئیں جس سے پاراچنار سمیت دیگر علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔
پاکستان میں قبائلی اور خاندانی جھگڑے عام ہیں۔ تاہم یہ خیبر پختونخوا کے دور درازعلاقوں میں خاص طور پر طویل اور پرتشدد ہو سکتے ہیں، جہاں کمیونٹیز روایتی قبائلی اعزاز کے ضابطوں کی پابندی کرتی ہیں۔ سنی اکثریتی مسلم ملک پاکستان میں شیعہ اقلیت طویل عرصے سے اپنے ساتھ امتیازی سلوک اور اپنے تشدد کا شکار ہونے کے خلاف شکایت کرتی آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C