کرم میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
کرم میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب چیک پوسٹ پر حملے میں ٹل اسکاؤٹس ایک کیپٹن سمیت چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وسطی کرم کے علاقے سنگڑوبہ میں
فرنٹیر کور (ایف سی) کی ایک چوکی پر نامعلوم دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کیپٹن مصطفی سمیت چھ ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیا.
ضلع کرم میں یہ دھماکہ اور ایف سی پر حملہ ایسا وقت میں ہوا ہے جب علاقے میں گزشتہ کچھ دن سے اچانک دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک دن قبل ضلع کرم میں ایک عوامی احتجاجی مارچ بھی منقعد کیا گیا تھا۔
لگ بھگ چالیس کلومیٹر ہونے والا مارچ ضلع میں بدامنی کے خلاف احتجاج تھا جس میں حکومت سے علاقے میں امن و امان کے قیام اور مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس امن مارچ میں ضلع کرم کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C