کرم میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے ہلاک
👁️ 194 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے ہلاک
صدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے مناتو کے گاؤں وراستہ میلہ میں گزشتہ شب نامعلوم سمت سے داغا گیا مارٹر گولہ گلاب ماما نامی شخص کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں میں 17 سالہ محمد صابر، 15 سالہ محمد اسامہ، 14 سالہ محمد قابل، 8 سالہ محمد ساجد اور 6 سالہ محمد صادق شامل ہیں۔
مارٹر گولہ لگنے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ صبح سویرے مقامی افراد بچوں کی لاشیں اٹھا کر مناتو مین روڈ پر ایف سی قلعے کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج میں شریک ہوئے اور کہا کہ مسلسل گولہ باری سے بے گناہ شہری نشانہ بن رہے ہیں مگر کوئی ذمہ دار سامنے نہیں آتا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی گھروں اور مساجد پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولے فائر کیے گئے مگر آج تک کسی کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا۔
مقامی مشران اور سیکیورٹی حکام کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث عناصر کو سخت سزا دلائی جائے گی جبکہ حکام نے متاثرہ خاندان کو معاوضہ اور تباہ شدہ گھر کی دوبارہ تعمیر کا وعدہ بھی کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C