11/October/2026

کرم : پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام، 12 دہشتگرد اور نائب صوبیدار ہلاک

👁️ 74 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم : پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام، 12 دہشتگرد اور نائب صوبیدار ہلاک

کرم : پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام، 12 دہشتگرد اور نائب صوبیدار ہلاک

کرم(ڈیلی اردو) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع کرم میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار ہدایت امان بھی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا۔ اس دوران افغان طالبان کی چوکیوں سے بھی فائرنگ کی گئی، جس کے بعد سرحدی علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان ہلاک ہوئے۔ ان کی عمر 40 سال تھی اور ان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تھا۔

بیان میں افغان طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغان حکام سے متعدد بار مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کا راستہ روکیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C