کرّم میں تین شیعہ مسافر فائرنگ سے ہلاک، پاراچنار میں احتجاج
👁️ 122 بار دیکھا گیا
کرّم میں تین شیعہ مسافر فائرنگ سے ہلاک، پاراچنار میں احتجاج
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرّم میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین شیعہ مسافروں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقے بگن میں اس وقت پیش آیا جب پاراچنار سے پشاور جانے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیزئی سے رات کے وقت دریا کے راستے ٹل جانے والے افراد پر فائرنگ کی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں دریائے کرم سے برآمد کی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں مزار علی، طاہر علی اور سفر علی شامل ہیں، جو پشاور جانے کے لیے گھروں سے روانہ ہوئے تھے۔
گزشتہ سات ماہ سے سڑک کی بندش کے باعث ہزاروں افراد علاقے میں محصور ہیں، جس کے باعث لوگ مجبوراً دور دراز اور خطرناک راستوں سے علاقے سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واقعے کے خلاف پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے واقعے کو امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
یاد رہے کہ کرّم میں جاری شیعہ سنی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 300 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11814 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5100 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C