کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دے دی
👁️ 70 بار دیکھا گیا
کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دے دی
لارڈز (ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے 37 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے ہرا دیا۔
لارڈزکے تاریخی میدان پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 244 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان ولیمسن 40 اور راس ٹیلر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گپٹل20،نکولس 8،لیتھم 14، گرینڈ ہوم صفر،جمی نیشن 9، سوڈھی 5، فرگوسن صفر اور سینٹنر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
???? ???? ???? ???? ???? ???? ???? ????
Australia win by 86 runs and solidify their position at the top of #CWC19 standings! #NZvAUS | #CmonAussie pic.twitter.com/FPUbPpO5un
— ICC (@ICC) June 29, 2019
آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بہرینڈڈورف نے 2، کمنس، اسمتھ اور لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے، کینگروز کی آدھی ٹیم صرف 92 پر لوٹ گئی تاہم عثمان خواجہ ایک جانب ڈٹ کر کھڑے رہے اور ایلکس کیرے کے ساتھ مل کر 107 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
عثمان خواجہ 88 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کیرے نے 71 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 16، فنچ 8،اسمتھ 5، میکسویل صفر، اسٹونیس21 ، کمنس 23 اور بہرینڈڈورف صفر پر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، فرگوسن اور جمی نیشن نے 2،2 جب کہ ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بولٹ نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے کیوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C