کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
👁️ 369 بار دیکھا گیا
کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے شورش زدہ ضلع کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا، کوہاٹ ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس کرک نے خفیہ اطلاع پر تخت نصرتی، مدکی روڈ پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق علاقے میں مسلح دہشت گرد ناکہ بندی کر کے گزرنے والے مسافروں کی تلاشی لے رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی سوات کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا فوری طور پر گھیراؤ کیا۔
پولیس کی موجودگی کا علم ہوتے ہی دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جواب میں پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ باقی ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
بعد ازاں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران علاقے سے ایک کلاشنکوف، دو میگزین، ایک دستی بم اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے اضافی نفری طلب کر کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا اور فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی صوبے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C