کشمیریوں کی نسل کشی آر ایس ایس کے نظریے کے مطابق ہو رہی ہے: وزیراعظم عمران خان
👁️ 117 بار دیکھا گیا
کشمیریوں کی نسل کشی آر ایس ایس کے نظریے کے مطابق ہو رہی ہے: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور کریک ڈاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ کرفیو، کریک ڈاؤن اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عنقریب شروع ہونے والی کشمیریوں کی نسل کشی نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو بے نقاب کر دیا ہے۔
نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کے نظریات کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کے قتل عام کے مناظر سامنے آرہے ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ نسلی بنیادوں پر نسل کشی کا سہارا لیکر کشمیر میں آبادیات کا تناسب تبدیل کیا جائے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2019
عمران خان نے مزید لکھا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔
عمران خان نے سوال پوچھا کہ کیا دنیا کشمیر کے معاملے کو بھی ایک خاموش تماشائی کی طرح دیکھے گی جیسے اس نے ہٹلر کو میونخ میں دیکھا تھا؟
سوال یہ ہے کہ: کیا دنیا خاموشی سے تماشہ دیکھے گی اور میونخ میں ہٹلر کی طرح اب بھی ظالم کی خوشامد کا رستہ اپنائے گی؟
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2019
وزیراعظم پاکستان نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نازی آریان کی طرح ہندوؤں کی بالادستی کے آر ایس ایس کے نظریات صرف کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے، بلکہ اس کے ذریعے بھارت کے مسلمانوں کو دبایا جائے گا اور پھر آگے چل کر پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔
مجھے خدشہ ہے کہ نازی آرین بالادستی کیطرح آر ایس ایس کے ہندو راج کے پرفتن نظریے کے اثرات مقبوضہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہندوستان کے مسلمان بھی اسکی لپیٹ میں آئیں گے اور معاملہ بالآخر پاکستان پر حملے تک جاپہنچے گا۔ ہندوراج کے کارندے ہٹلر کی لیبینزرم ہی کی ایک قسم ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2019
عمران خان نے آخر میں لکھا کہ آر ایس ایس بھی ہٹلر کے برتر قوم کے نظریات کی طرح ہندو برتری کی خواہاں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C