کشمیر پر مکمل قبضے کیلئے بھارت نے اسرائیل سے تربیت لی: ڈاکٹر ذاکر نائیک
👁️ 153 بار دیکھا گیا
کشمیر پر مکمل قبضے کیلئے بھارت نے اسرائیل سے تربیت لی: ڈاکٹر ذاکر نائیک
کوالالمپور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) معروف بھارتی اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کو تباہ کر کے کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کر لے۔
ملائیشیا میں اپنے خطاب میں انہوں نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اس کی سرزمین پر قبضہ کیا بالکل اسی طرح اب بھارت بھی کشمیر میں یہ سب کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے، کیونکہ ان کے اپنے معاشی مفادات بھارت کے ساتھ ہیں۔
ذاکر نائیک نے بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو یہ تک معلوم نہیں کہ بادلوں کی وجہ سے ریڈار سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی مگر انہوں نے اس حوالے سے ایک عجیب منطق دی کہ بادلوں کے باوجود اپنے پائلٹس کو پاکستانی جہازوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 1947ء میں یہ طے ہوا تھا کہ بھارت کی چھتری کے نیچے بھی کشمیر آزاد تصور کیا جائے گا اور کوئی بھارتی باشندہ ان کی زمین نہیں خرید سکتا اور ان کی اپنی شناخت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ آج 70 سال بعد انتہا پسند بے جی پی حکومت نے غیر آئینی طور پر آرٹیکل 370 ختم کر دیا جو کشمیر کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C