کشمیر کی صورتحال: بھارتی وزیر دفاع نے ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی
👁️ 101 بار دیکھا گیا
کشمیر کی صورتحال: بھارتی وزیر دفاع نے ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی دھمکیوں پر اتر آیا۔
ہندو انتہا انتہا پسند مودی سرکار کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی ہتھیارں کے پہلے استعمال کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔
Pokhran is the area which witnessed Atal Ji’s firm resolve to make India a nuclear power and yet remain firmly committed to the doctrine of ‘No First Use’. India has strictly adhered to this doctrine. What happens in future depends on the circumstances.
— Rajnath Singh (मोदी का परिवार) (@rajnathsingh) August 16, 2019
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دبے لفظوں میں ایٹمی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت فی الحال جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایٹمی دھماکا کرنے کی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر دھماکے کے مقام پوکھران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم جوہری ہتھیار کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن مستقبل میں حالات کو دیکھتے ہوئے پالیسی تبدیل بھی کی جا سکتی ہے۔
کسی بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکی پہلی بار نہیں دی گئی ہے بلکہ اس سے قبل بھی وزیراعظم نریندرا مودی کے ہی سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی نومبر 2016 میں ’نو فرسٹ یوز‘ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو ایٹمی ہتھیار کے جنگ کے دوران پہلی ترجیح کے طور استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنی دھمکی کو ٹویٹر پر بھی دہراتے ہوئے لکھا کہ ہم ابھی بھی ایٹمی ہتھیاروں کی Not First Use پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ البتہ مستقبل میں کیا ہوگا، وہ حالات پر منحصر ہے۔ انڈیا کا جوہری صلاحیت کا ایک ذمہ دار ملک بننا ہر شہری کے لیے باعث فخر ہے اور سابق وزیراعظم اٹل واجپائی کا احسان کبھی نہیں چکایا جا سکتا۔
کیا راجہ نارتھ نے سیکیورٹی کونسل اجلاس سے پہلے اقوام عالم کو دھمکی دی، اہم سوال کھڑا ہوگیا۔ راج ناتھ کا بیان ایک خطرناک انتہاپسند سوچ اور ایٹمی جنگ کے خطرے کی طرف اشارہ ہے۔
1974 میں بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایٹمی دھماکہ کیا، بھارت کو اس عمل سے باز رکھنے کیلئے نیوکلیئرسپلائرز گروپ کا 1974میں قیام عمل میں آیا تھا۔ بھارتی وزیردفاع کے بیان سے ثابت ہو گیا کہ مودی سرکار پاگل پن کی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے 1974 میں اندرا گاندھی کے دور حکومت میں انڈیا نے پہلی بار جوہری تجربہ کیا گیا تھا جب کہ دوسری بار 1998 میں اٹل بہاری واجپائی کے دور میں جوہری تجربے کیے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے ’نو فرسٹ یوز‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ایٹمی ہتھیاروں کو دوران جنگ پہلی ترجیح کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C