کورونا وائرس: لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن اسٹاک ختم ہونے کا خدشہ
👁️ 132 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن اسٹاک ختم ہونے کا خدشہ
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے سات بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف سولہ سے چوبیس گھنٹے تک کا رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے 7 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے تک کا رہ گیا۔ میو، سروسز، جناح، جنرل، گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاید ہسپتال میں آکسیجن کا اسٹاک 24 گھنٹے تک کا رہ گیا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کو فل کرنے کے ساتھ بیک اپ کے طور پر سلنڈرز کو بھی فل کروایا جا رہا ہے۔
ایم ایس جنرل ہسپتال کے کہنا ہے کہ آکسیجن کی مقررہ مقدار کم ہونے سے آکسیجن پریشر متاثر ہوتا ہے، ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ہر 18 گھنٹے کے بعد آکسیجن سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایم ایس میو اسپتال کا کہنا ہے کہ آکسیجن کا استعمال معمول سے 5 گناہ زیادہ ہے۔
سروسز ہسپتال میں 16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے جبکہ جنرل ہسپتال میں 30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے۔ میو ہسپتال میں 19 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے اور جناح ہسپتال میں 17 گھنٹے کا آکسیجن بیک اپ موجود ہے۔
گنگارام ہسپتال میں 30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے جبکہ شیخ زاہد ہسپتال میں 50 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے۔
لاہور میں 80 فیصد سے زائد آئی سی یو بیڈز پر مریض داخل ہیں۔ لاہور میں آئی سی یو بیڈز کا آکو پینسی ریٹ 87 اعشاریہ 5 صفر تک پہنچ گیا ہے۔
لاہور میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 304 مریض سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور زیر علاج مریضوں میں سے 262 انتہائی تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 673 تشویشناک مریض ہائی ڈپینڈینسی یونٹ میں زیر علاج ہیں جبکہ 369 مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ لاہور میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 54 ہزار 196 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Statistics 26 April 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 50,161
Positive Cases: 4825
Positivity % : 9.61%
Deaths : 70— NFRCC (@NFRCCofficial) April 26, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے پچاس ہزار ایک سو اکسٹھ ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے چار ہزار آٹھ سو پچیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وبا سے متاثرہ مزید ستر افراد کے انتقال سے کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 452 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح نواعشاریہ اکسٹھ فیصد رہی۔
Oملک بھر میں کورونا کے 570 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C