10/March/2025

کوہاٹ میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

👁️ 68 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوہاٹ میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

کوہاٹ میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ

کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تفریحی مقام تانڈہ ڈیم کے قریب شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے واقعے میں ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) دو اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ کے قریب ریڈر ایس پی سی ٹی ڈی کوہاٹ اے ایس آئی مصطفیٰ خان اور ہیڈ کانسٹیبل زاہد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے، تفتیشی عمل جاری ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس افسروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ حملے میں ملوث شر پسندوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی تفتیشی ٹیموں کی نگرانی کریں گے، شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C