کویت نے حزب اللہ سے وابستہ دہشت گرد نیٹ ورک پکڑ لیا
👁️ 203 بار دیکھا گیا
کویت نے حزب اللہ سے وابستہ دہشت گرد نیٹ ورک پکڑ لیا
کویٹ سٹی (ڈیلی اردو رپورٹ) کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیز نے ایک دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے حزب اللہ سے وابستہ ایک نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے۔
پریس ریلیز ککے ممطابق کارروائی میں پانچ کویتی شہری اور ایک غیر کویتی شخص شامل ہیں، جن کی شہریت پہلے ہی معطل کی جا چکی تھی، جبکہ مزید 14 مطلوب افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو بیرون ملک فرار ہیں، جن میں پانچ کویتی، پانچ غیر کویتی، دو ایرانی اور دو لبنانی شہری شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ نیٹ ورک ملک کے اہم رہنماوں اور ریاستی شخصیات کے قتل اور نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم تھا، اور انہوں نے بیرون ملک تربیت حاصل کی تھی جس میں ہتھیار، دھماکہ خیز مواد، نگرانی کے طریقے اور قتل کی مہارتیں شامل تھیں۔
گرفتار افراد نے اپنی وابستگی اور دہشت گرد تنظیم کے ساتھ شمولیت کا اعتراف کیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ادارے مزید تحقیقات کر کے نیٹ ورک کے دیگر شامل افراد یا کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے تعاون کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے سرگرم ہیں۔
وزارت داخلہ نے زور دیا ہے کہ کویت کی قومی سلامتی، خودمختاری اور استحکام پر کسی قسم کا سمجھوتہ یا غفلت قابل قبول نہیں اور جو بھی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C