کچھ ’لاپتا افراد‘ کے کلبھوشن یادیو سے رابطے تھے، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا دعویٰ
👁️ 49 بار دیکھا گیا
کچھ ’لاپتا افراد‘ کے کلبھوشن یادیو سے رابطے تھے، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے صدر عارف علوی، عمران خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلا نے کا مطالبہ کر دیا۔
ریاض پیر زادہ کا کہنا ہے کچھ لاپتا افراد بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو یا ہمسایہ ممالک سے رابطوں میں تھے، خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو لاپتا افراد کے معاملے سے نمٹنا چاہیے۔
اس بات کا انکشاف انہوںنے نجی ٹی وی ڈان نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
When a Baloch goes missing, it becomes a matter of “izzat” for them, they don’t see whether the person was guilty or not, says HR minister Riaz Pirzada. pic.twitter.com/TDWG5BqG6S
— Nadir Guramani (@nguramani) June 27, 2022
انہوں نے کہا کہ ان لاپتا افراد میں سے کچھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مارے گئے جن کے کلبھوشن یادیو یا ہمسایہ ممالک سے رابطے میں تھے بھارتی جاسوس جسے پاکستان میں مقدمے کا سامنا ہے، اس نے غریب لوگوں کا استحصال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمومی طور پر غریب لوگوں کو ملا کر انہیں رقم کا لالچ دیا جاتا ہے، کچھ لاپتا افراد نے ہمسایہ ممالک میں بھی پناہ لے رکھی ہے۔
ریاض پیرز ادہ نے لاپتا افراد کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات بعد فورسز ایکشن میں آئیں، جب ریاستی ادارے کارروائیاں کرتے ہیں تو تنقید کی جاتی ہے، لوگ احتجاج کرنا شروع کر دیتے ہیں اور لاپتا افراد کا معاملہ سامنے آجاتا ہے حالانکہ کمیشن کے بجائے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو لاپتا افراد کے معاملے سے نمٹنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C