کیا بھارت نے پاکستان کے دو JF-17 تھیندر اور ایک F-16 طیارہ مار گرایا ہے؟
👁️ 78 بار دیکھا گیا
کیا بھارت نے پاکستان کے دو JF-17 تھیندر اور ایک F-16 طیارہ مار گرایا ہے؟
دہلی (ڈیلی اردو)بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کا ایک ایف-16 جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے، غالباً راجستھان کے علاقے میں۔ کچھ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فضائیہ (پی اے ایف) کے پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے دو جے ایف-17 طیاروں کے تباہ ہونے کا اعتراف کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی، تاہم بعد میں یہ ویڈیو ایک “ڈیپ فیک” نکلی۔
ادھر دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے انڈیا کی جانب سے پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
مزید یہ کہ، جب بھارتی افواج نے پاکستان میں مبینہ دہشت گرد کیمپوں پر ’آپریشن سندور‘ کا آغاز کیا، تو اسلام آباد کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ پاکستان نے بھارت کے جدید ترین رافائل جنگی طیارے کو، وہ بھی ایک نہیں بلکہ تین کو، مار گرایا ہے۔
تاحال اسلام آباد کے ان دعووں کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔
متعدد ذرائع نے یورایشین ٹائمز کو بتایا ہے کہ بھارت نے ممکنہ طور پر ایک طیارہ مار گرایا ہے، جس کے ایف-16 ہونے کا قوی امکان ہے، تاہم اس بارے میں سرکاری طور پر نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید۔
یاد رہے کہ 2019 میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے سوویت دور کے مگ-21 بائسن طیارے نے روسی ساختہ ویمپل آر-73 میزائل کے ذریعے پاکستان کا ایف-16 جنگی طیارہ مار گرایا تھا، جسے پاکستان نے فوری طور پر مسترد کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C