گوادر:بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے میں معروف شیعہ عالم دین کے فرزند ڈاکٹر عبد الزھراء ہلاک
👁️ 181 بار دیکھا گیا
گوادر:بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے میں معروف شیعہ عالم دین کے فرزند ڈاکٹر عبد الزھراء ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر مسلح بلوچ عسکریت پسندوں نے ایک مسافر بس پر حملہ کرکے معروف شیعہ عالم دین اور جامعۃ المنتظر کے بانی پرنسپل شیخ الجامعہ آیت اللہ اختر عباس نجفی کے فرزند ڈاکٹر عبد الزھراء بلوچ سمیت چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملہ پسنی اور کلمت کے درمیان پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے بس روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور مخصوص افراد کو نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق، حملہ آوروں نے چھ مسافروں کو بس سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، جبکہ تین دیگر مسافروں کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر عبد الزھراء بلوچ ایران زیارات سے واپسی پر گوادر-کراچی ہائی وے پر سفر کر رہے تھے جب انہیں شناخت کے بعد بس سے اتار کر ہلاک کیا گیا۔ وہ پنجاب میں مقیم بلوچ تھے، تاہم انہیں نشانہ بنانے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کراچی میں نماز جنازہ کی ادائیگی
کراچی کے انچولی میں امام بارگاہ خیرالعمل میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی اقتداء میں ڈاکٹر عبد الزھراء کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے کے بعد میت کو ایئرپورٹ روانہ کیا گیا تاکہ اسے آبائی علاقے منتقل کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C