گوادر اور کوئٹہ حملوں میں ملوث دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے، وزیر داخلہ شیخ رشید
👁️ 27 بار دیکھا گیا
گوادر اور کوئٹہ حملوں میں ملوث دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے، وزیر داخلہ شیخ رشید
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گوادر اور کوئٹہ میں حال ہی میں ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گردون کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں افغانستان سے آئے تھے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘مستقبل میں افغانستان کی سیاست کا خطے میں بہت بڑا دخل ہوگا، پاکستان کیا کرنے جارہا ہے یہ عمران خان کا فیصلہ ہے’۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ہے، بھارت کا پروپگینڈا بے بنیاد ہے، خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے، اسے پیٹ میں درد ہے کہ اس نے جو نقشہ بنایا تھا اور جو ان کے 66 کیمپ تھے وہ سب ختم ہوگئے ہیں’۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘جنرل فیض حمید بھارت کے میڈیا پر چھائے رہے، ان کے میڈیا کو دیکھا تو ہنسی آرہی تھی جیسے وہ کابل نہیں دہلی گئے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں کیونکہ ہماری ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے، افغانستان میں حکومت کے قیام کے بعد ایک تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘جو لوگ افغانستان سے بغیر دستاویزات کے پاکستان میں آئے ہیں ان کے بارے میں جلد حکومت فیصلہ کرے گی’۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی تاہم یہاں بی ایل اے، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ہیں ہماری فوج ان سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاک چین اقتصادی راہداری میں طالبان کی دلچسپی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘سی پیک پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، اگر طالبان بھی یہی سوچ رکھتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نئے سیاسی حالات ایک حقیقت ہیں، دنیا کے ساتھ مل کر ہمیں معاملات طے کرنا ہے۔
اپوزیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان ہونے جارہا ہے تاہم اپوزیشن کی سیاست لاہور لاہور ہے، تک محدود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C