گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا سے 9 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد
👁️ 27 بار دیکھا گیا
گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا سے 9 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا میں مختلف کارروائیاں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی #CTD #Punjab #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 31, 2023
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا میں کارروائیوں کے دوران کالعدم جماعتوں کے 9 دہشتگردوں نذیر ، فہد، ارشد، عثمان ، شیر محمد ، طاہر ، وزیر اور عبدالرشید کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا، دہشت گرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے صوبے بھر میں 340 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے، کومبنگ و سرچ آپریشنز کے دوران 41 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی ہر سطح پر کارروائی جاری رکھے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C