گوجرانوالہ: توہینِ مذہب کے الزام پر بھتیجے نے اپنی پھوپھی کو ذبح کر دیا
👁️ 631 بار دیکھا گیا
گوجرانوالہ: توہینِ مذہب کے الزام پر بھتیجے نے اپنی پھوپھی کو ذبح کر دیا
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی گلی نمبر 6 میں سگے بھتیجے غلام مرسلین نے اپنی 30 سالہ پھوپھی فرح کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم غلام مرسلین، جو ملتان کا رہائشی ہے، اپنی خالہ کے گھر اس وقت آیا جب ان کے شوہر شہزاد کام پر اور دونوں بچے اسکول میں تھے۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ وائے بلاک میں واردات کے بعد، ملزم خون آلود چاقو ہاتھ میں لیے گھر سے باہر آیا اور چیختا رہا کہ اس نے اپنی خالہ کو "توہینِ مذہب" کے جرم میں قتل کیا ہے۔
مقامی افراد موقع پر جمع ہو گئے، کچھ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے واقعے کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم نے بیان دیا کہ تقریباً تین ماہ قبل اس کی خالہ ملتان میں ان کے گھر آئی تھیں، جہاں کسی بحث کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر مقدس شخصیات کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ بعد میں وہ سوشل میڈیا پر مذہبی اسکالرز کے لیکچرز سن کر اس نتیجے پر پہنچا کہ خالہ نے "توہینِ مذہب" کی ہے اور انہیں قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ممکن ہے ملزم اصل وجہ چھپانے کے لیے "توہینِ مذہب" کا بہانہ بنا رہا ہو اور واقعے کی تفتیش ہر پہلو سے جاری ہے۔
مقتولہ فرح کی شادی تقریباً 13 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی، جن کی عمریں بالترتیب 10 اور 12 سال ہیں۔
پولیس نے شہزاد کی مدعیت میں ملزم غلام مرسلین کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C