"ہتھیار رکھو، جنگ ترک کرو، امن کو منتخب کرو!"، پوپ لیو
👁️ 231 بار دیکھا گیا
"ہتھیار رکھو، جنگ ترک کرو، امن کو منتخب کرو!"، پوپ لیو
ویٹیکن سٹی (ڈیلی اردو) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اتوار کو اپنے ایسٹر کے پیغام میں دنیا کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ جاری تنازعات ختم کریں اور اقتدار یا فتح کے لیے کسی منصوبے کو ترک کر دیں۔
سینٹ پیٹر اسکوائر میں جمع ہزاروں افراد سے خطاب میں پوپ نے کہا کہ لوگ تشدد کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور اس سے بے حس ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پرجوش انداز میں کہا، ’’جن کے پاس ہتھیار ہیں، وہ انہیں رکھ دیں! جن کے پاس جنگ چھیڑنے کی طاقت ہے، وہ امن کا انتخاب کریں!‘‘۔
پوپ لیو نے اپنے پیغام میں کسی خاص تنازعے کا ذکر نہیں کیا، لیکن یہ پیغام غیرمعمولی طور پر مختصر اور براہِ راست تھا۔ حالیہ ہفتوں میں انہوں نے دنیا کے مسلح تنازعات اور ایران جنگ پر بھی کھل کر تنقید کی ہے۔
منگل کو پوپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست اپیل کی تھی کہ وہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کریں۔
اتوار کو ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹر بیسیلیکا کی بالکنی سے ہزاروں افراد سے خطاب کیا گیا اور اسکوائر کو رنگ برنگے پھولوں سے سجایا گیا۔ پوپ نے لاطینی، عربی اور چینی سمیت دس زبانوں میں ایسٹر کی مختصر مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 532 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 470 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C