ہراسگی کا جھوٹا الزام: لیکچرار محمد افضل نے مقدمہ اللہ پر چھوڑ کر موت کو گلے لگالیا
👁️ 174 بار دیکھا گیا
ہراسگی کا جھوٹا الزام: لیکچرار محمد افضل نے مقدمہ اللہ پر چھوڑ کر موت کو گلے لگالیا
لاہور (ڈیلی اردو/مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج کے لیکچرار محمد افضل نے کالج کی ایک طالبہ کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات سے بری ہونے کے بعد بے گناہی کا لیٹر جاری نہ کیے جانے پر اپنی جان لے لی
تفصیلات کے مطابق لاہور میں طالبہ کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزام پر سرکاری کالج (ایم اے او) کے لیکچرار محمد افضل کی پر اسرار موت معمہ بن گئی۔ انتظامیہ نے انکوائری میں لیکچرار (استاد) کو بے گناہ قرار دیدیا۔ انتقال سے قبل کالج انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں انگریزی کے لیکچرار نے لکھا کہ وہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ کالج کی طالبہ کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزام پر ٹیچر جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق لیکچرار محمد افضل کیخلاف بی ایس کی طالبہ کی جانب سے کالج انتظامیہ کو خط لکھا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ انگریزی لیکچرار محمد افضل انہیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ انکے رویے سے بہت سی طالبات پریشان ہیں۔
دوسری جانب لیکچرار محمد افضل کی طرف سے انکوائری کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کمیٹی نے انہیں بے گناہ قرار دیدیا ہے۔ مگر اس الزام کے باعث انکے کردار پر داغ لگ گیا ہے اور ان کی بیوی بھی گھر چھوڑ کر جاچکی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انکوائری کمیٹی جھوٹا الزام لگانے پر طالبہ کو معطل کرے تاکہ انکا سٹیٹس دوبارہ بحال ہوسکے۔
ایک دوسرے خط میں انہوں نے لکھا کہ وہ شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ وہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔
محمد افضل 9 اکتوبر کو پراسرار طور پر انتقال کرگئے تھے، اہلخانہ نے پوسٹمارٹم کیے بغیر ہی انکو سپرد خاک کردیا تھا۔ تاہم انکی موت طبی تھی یا خودکشی اس پر سوالیہ نشان ابھی باقی ہے۔ واقعے سے متعلق پولیس میں تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں ہوسکی۔
Mr Afzal, Lecturer at Govt MAO College Lahore commits suicide after false harassment allegations. Leaves a suicide note as his wife leaves him & his reputation tarnished. How many will speak up for him now? How many will speak up against the misuse of #Metoo. Who is responsible? pic.twitter.com/WnWSyZyBOQ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 19, 2019
ان کی موت پر پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہراسگی کے ایک اور جھوٹے الزام کی وجہ سے لاہور کی جامعہ کے لیکچرار نے خودکشی کرلی۔ انہوں نے ایک خط بھی چھوڑا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ انہیں چھوڑ کر جاچکی ہیں اور ان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے، اب ان کے لیے کتنے لوگ آواز بلند کریں گے؟
انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ می ٹو مہم کے غلط استعمال پر کتنے لوگ آواز بلند کریں گے اور اس چیز کا ذمہ دار کون ہے؟
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C